ایک کروڑ نوکریاں دینے والے مینوفیکچرنگ شعبے کو ترقی دی جائے،میاں زاہد

328

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرنے والے مینوفیکچرنگ کے شعبے کی ترقی کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔ حکومت اور مرکزی بینک نے اس شعبے کو ترقی دینے کے لیے قابل تعریف اقدامات کیے ہیںمیاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ کا حصہ 14 فیصد ہے ۔ یہ شعبہ سکڑ رہا ہے۔ مینوفیکچرنگ شعبے کی کمزوری کی وجوہات میں بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت، ضرورت سے زیادہ ٹیکس ، ماضی کی حکومتوں کی جانب سے ملکی مفاد کے خلاف کیے گئے تجارتی معاہدے جس کی وجہ سے ماضی میںپاکستان میں سستی درآمدات کی ڈمپنگ اور مختلف محکموں کی غیر ضروری مداخلت شامل ہیں۔