پا کستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی بلامقابلہ منتخب

500
سابق صدرکاٹی دانش خان گلزار فیروزکوپی ٹی اے کے کامیاب انتخابی عمل پر مبارکباد دے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلزار فیروز، چیف الیکشن کمیشن نے پا کستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی 2020-21 کے الیکشن کے نتا ئج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق عبدالسلام صا حب بلامقابلہ چیئرمین اور طارق محمود صا حب بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہو ئے ۔ دیگر ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں محمد شفیع، عزیز احمد، سلیم احمد، سعد انیس ، یوسف شفیق، افنان شہزاد، خواجہ لیاقت محمود اور سید طاہر اقبال بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ سابق صدر کاٹی دانش خان نے پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو کمیٹی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین الیکشن کمیشن گلزار فیروز کو مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔