ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان المنائی سوسائٹی کا اجلاس

287
نائب صدر ایمپلائرز فیڈریشن ذکی احمد خان ودیگر المنائی سوسائٹی کی ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں شریک ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی )اے او ٹی ایس المنائی سوسائٹی کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں افرادی قوت کی مہارت ،کام اور مستقبل کے چیلنجز کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میںای ایف پی کے نائب صدر ذکی احمد خان، ای ایف پی اے او ٹی ایس المنائی سوسائٹی کے صدر فیروز عالم، نائب صدر جمیل باجوہ،ڈائریکٹر ای ایف پی بورڈز اطہر اقبال، نذر علی، ممبر اے او ٹی ایس ایگزیکٹیو کونسل شہانہ کوکب شریک ہوئیں۔اجلاس میں ورکرز کی مطلوبہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اے او ٹی ایس جاپان تربیتی سہولت کے بہتر استعمال کے لیے حکمت عملی وضع کی گئی۔ کونسل نے انسانی وسائل کی ترقی ( ایچ آر ڈی ) پر پاکستان میں قومی سیمینارز کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔