مالدیپ کے تجارتی وفد کی ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

259

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مالدیپ کے تجارتی وفد نے جمعہ کوٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹڈاپ)کے چیف ایگزیکٹواور سیکرٹری ٹڈاپ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تجارت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی تجارتیہ وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ مالدیپ کے کا روباری وفدنے کراچی میں دورے میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر خرم اعجاز سے بھی ملاقات کی۔