کوئٹہ: موٹر سائیکل کی ٹکر سے بچہ جاں بحق

142

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک اورحادثے میں خاتون زخمی ہوگئی۔ ایدھی ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علا قے نواں کلی میں مدرسہ روڈ پر 8 سالہ بچے زیب رحمٰن ولد خیر محمدکو موٹر سائیکل نے ٹکر ما ر دی جس کے نتیجے میں بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے کوئلہ پھاٹک کے قریب سڑک حادثے میں خاتون زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔