آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین سپرد خاک، وزیراعظم کی تعزیت

576

سرگودھا (آن لائن) آستانہ عالیہ پیر آف سیال شریف خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث دوران علاج انتقال کرگئے جنہیں نماز جنازہ کے بعد آستانہ عالیہ سیال شریف میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان، شہباز شریف میت تمام شخصیات نے پیر آف سیال شریف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے محمد قاسم سیالوی سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔