عالمی تنظیموں کی مختلف ممالک میں اسرائیل مخالف احتجاج کچلنے کی مذمت

213

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور موریتانیامیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو سرکاری سرپرستی میں کچلا گیا۔ بین الاقوامی گروپ یورو مڈل ایسٹ کے جنیوا ہیڈ کواٹر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مظاہروں پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں سیکڑوں مظاہرین زخمی ہوئے، جو قابل مذمت ہے۔ نواکشوط اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے عرب ممالک کے صہیونی ریاست کے ساتھ معاہدوں کے خلاف ریلیاں اور مظاہرے کیے اور ان پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کیا۔