بلقان ممالک کی فوجی مشقوں میں ترکی اور یونان شریک

288

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرکی اور یونان باہم کشیدگی کے باوجود بلقانی ممالک کی فوجی مشقوں میں شریک ہوگئے۔ تُرک وزارتِ قومی دفاع کے بیان میں بتایاگیا کہ خصوصی فورسز کی مشترکہ مشقوں میں ترکی، رومانیا، یونان، بلغاریا، البانیا اور شمالی مقدونیا حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مشقیں رومانیامیں 14 ستمبر کو شروع ہوئی تھیں اور 25 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ دوسری جانب تُرک صدر رجب طیب اردوان نے یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس میشل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں مشرقی بحیرہ روم سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال گیا۔