فیس بک انتظامیہ ایف آئی اے کو درکار معلومات فراہم کرے گی، معاہدہ طے

255

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ اور فیس بک انتظامیہ کے مابین معلومات کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔ایف آئی اے کو خواتین اوربچوں کے خلاف ہونے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی، فیس بک ایکسپرٹ ٹیم نے سائبرکرائم کی تحقیقات تیز کرنے پربھی اتفاق کیا۔معاہدے کے لیے بات چیت کا آغاز مارچ میں ہواتھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیس بک کی ٹیم نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے لیے سائبر کرائم ونگ کا ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا جو فیس بک کی ٹیم سے رابطہ کار افسر کے طور پر خدمات سر انجام دے گا۔علاوہ ازیں ایف آئی اے سوشل میڈیا کی مزید سائٹس سے بھی معا ہدوں کے لیے سرگرم ہے معاہدوں کے بعد قابل اعتراض مواد کے حوالے سے10ہزار سے زیر التوا شکایات جلد نمٹائے جانے کا امکان پید اہوگیا ۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان کے پاس سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کے حوالے سے 10ہزار سے زائد شکایات جمع ہوچکی ہیں۔مزید برآں سائبر ایکٹ 2016ء کو مزید سخت اور موثر کرنے کے لیے تجاویز کی تیاری شروع کردی ہے،سزائیں سخت اور ناقابل ضمانت ہونے سے قابل اعتراض مواد کی بڑی حد تک روک تھام ہوسکتی ہے۔