لاہور کے قریب خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی

273

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے قریب اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں سفاک ملزمان نے شوہر کی موجودگی میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شیخوپورہ نے بتایا کہ اغوا کار میاں بیوی کو مینار پاکستان سے بہلا پھسلا کر اپنے گاؤں لے گیا اور وہاں یرغمال بنالیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ 4 سے 5 افرادنے اس سے اجتماعی زیادتی کی۔ڈی پی او شیخوپورہ صلاح الدین نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرالیا گیاہے،پنجاب فارنزک لیب نے ڈی این اے سیمپلز بھی لے لیے ہیں، میاں بیوی کے بیان کے مطابق کرایہ ختم ہونے پر وہ شام کو مینار پاکستان پر آکربیٹھ گئے تھے۔پولیس نے تھانہ فیروز والا میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور کچھ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔