سارجنٹ قتل کیس: عبدالمجید اچکزئی کی بریت کیخلاف اپیل دائر

231

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پولیس کی جانب سے ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے قتل کیس میں سابق رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے خلاف اپیل بلوچستان ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔ محکمہ پولیس کی جانب سے دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹریفک سارجنٹ کے کیس میں استغاثہ کے بیانات کو قابل غور نہیں لایا گیا، ٹرائل کورٹ نے استغاثہ کے مؤقف کو نظرانداز کیا، ٹرائل کورٹ میں زیر بحث نہ لائے جانے والے نکات کوہائی کورٹ میں سا منے لانے کا حق رکھتے ہیں۔ ماڈل کورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی کو کیس میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا تھا۔