بلوچستان ‘ 68 سے زاید طلبہ میں کورونا کی تصدیق‘ کئی اسکولز بند

243

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کئی سرکاری اسکول کورونا وائرس کے باعث دوبارہ بند کردیے گئے۔ ڈائریکٹرایجوکیشن بلوچستان نظام الدین مینگل کے مطابق محکمہ صحت کی نشاندہی پر کوئٹہ کے 2 اسکولوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جہاں متاثرہ مریض پائے گئے‘ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹائون میں کورونا کے 6 جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی عالم خان میں کورونا کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گوادر کے60 سے زاید طالب علموں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی‘ گوادر، چمن ، کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں کورونا کیسز کے باعث بعض اسکول دوبارہ بند کردیے گئے‘ اساتذہ میں بھی کورونا پازیٹو کے شواہد ملے ہیں‘ تمام اضلاع سے اعداد و شمار اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ صور تحال کی سنگینی کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے مانیٹرنگ کررہے ہیں۔