خاتون سمیت 5 افراد کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں مظاہرے

436

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم نہ رک سکے گزشتہ روز 5 کشمیری نوجوانوں سمیت 1 خاتون کو شہید کرنے پر وادی میں آج نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کا اعلان ہوگیا۔

مقبوضہ کشمیر میں 1 سال سے زائد بھارتی فج کے کرفیو میں مسلسل کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں گزشتہ روز 5 کشمیریوں کی شہادت پر حریت کانفرنس نے ہڑتال کی اپیل کی ہے جبکہ نماز جمعہ کے بعد احتجاج بھی کیا جائے گا۔

گزشتہ روز بھارتی فوج نے درندگی اور سفاکیت کی انتہاء کرتے ہوئے بارامولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران  ایک خاتون سمیت پانچ افراد کو شہید کر دیا تھا۔

Indien Proteste in der Kaschmir-Region

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کیخلاف حریت کانفرنس نے سری نگر میں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت کو گھناؤنی کارروائی قرار دیتے ہوئے ان واقعات کی بین الاقوامی تحقیقاتی ایجنسی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں 5 افراد کی شہادت کے بعد بھارتی حکومت اور فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بھارتی سرکار کی ایما پر فوج نے علاقے میں گشت بڑھا دیا ہے جبکہ شہریوں  کے گھروں سے نکلنےپر پابندی ہے۔