سانحہ تیز گام کے ذمہ دار کون تھے؟

670

وزارت  داخلہ نے سانحہ تیزگام سے متعلق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کر دی۔

رپورٹ کے مطابق  انکوائری رپورٹ کی روشنی میں 15 افراد سانحےکےذمے دار قرار دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی،ڈویژنل کمرشل آفیسرکراچی غفلت کے مرتکب پائے گئے جب کہ سانحہ تیزگام  میں ایس ایچ اوحیدرآباداورخانپوربھی غفلت کے مرتکب پائے گئے۔

ریزرویشن سپروائزر قمرشاہ پر بھی بے ضابطگی کی ذمے داری عائد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق تمام ذمے داران کیخلاف ضابطے کی کارروائی شروع کی جا چکی ہے،75میتوں کی شناخت پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کےذریعے کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیگرجاں بحق افراد کےلواحقین کوبھی چیکس کی فراہمی کیلیے انشورنس کمپنی سےبات چیت جاری ہے۔