کس رکن پارلیمنٹ نے کتنا ٹیکس دیا؟

772

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ارکان  پارلیمنٹ کی جانب سے ادا کیے گئے انکم ٹیکس کی تفصیلات جاری کردیں۔

ارکان پارلیمنٹ کی سال 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس دیا، بلاول بھٹو زرداری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے، اسد عمر نے 53 لاکھ46 ہزار 342 روپے اور شاہد خاقان عباسی نے 24 کروڑ13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے 2 لاکھ 16 ہزار 800 روپے، مصطفیٰ نوازکھوکھر نے 41 لاکھ 22 ہزار روپے ، فاروق ایچ نائیک نے 64 لاکھ 71 ہزار روپے،  سلیم مانڈوی والا نے 15 لاکھ 91 ہزار روپے اور سینیٹر شیری رحمان نے 15 لاکھ 12 ہزار روپے انکم ٹیکس دیا۔

فروغ نسیم زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے سینیٹرز میں سرفہرست ہیں، سینیٹرفروغ نسیم نے 3 کروڑ 51 لاکھ 35 ہزار انکم ٹیکس دیا، ڈاکٹر اشوک کمار نے 69 لاکھ 98 ہزار روپے ، سینیٹر محسن عزیز نے 12 لاکھ 30 ہزار روپے اور سینیٹر مصدق ملک نے 25 لاکھ روپےانکم ٹیکس دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئی ٹیکس نہیں دیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے10 لاکھ 22ہزار184 روپے اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ 8ہزار 948روپے ٹیکس دیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 روپے اور آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے ٹیکس دیا۔