عالمگیر وبا، دنیا بھر میں 9 لاکھ 50 ہزار 770 افراد جان کی بازی ہارگئے

543

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کورونا وائرس سے  9 لاکھ 50 ہزار 770 افراد جان کی بازی ہارگئے ۔

دنیا بھر میں پھیلنے والا کووڈ-19 (کورونا وائرس) سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 64 ہزار 115 ہوگئی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 2کروڑ20لاکھ51ہزار879 ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 68 لاکھ 74 ہزار596 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ2ہزار213 ہوگئیں ہیں، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 52 لاکھ 14 ہزار677 افراد متاثر، 84 ہزار 404 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 57 ہزار443 اور اموات 1لاکھ35 ہزار31تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 10 لاکھ91 ہزار186افراد متاثر، اموات19ہزار195، پیرو میں7 لاکھ 50ہزار 98، اموات 31 ہزار146، سائوتھ افریقہ میں 6لاکھ 55ہزار572، اموات کی تعداد 15ہزار772 ، کولمبیا میں 7 لاکھ 43 ہزار 945 افراد متاثر، اموات کی تعداد 23 ہزار 665 ہوگئی۔

دوسری جانب میکسیکو میں اموات کی تعداد72ہزار380، اسپین میں اموات 30 ہزار405، بنگلا دیش میں اموات کی تعداد4ہزار859 افراد، سعودی عرب میں 4ہزار399 افراد اس وائرس کا اب تک شکار ہوگئے ہیں۔