‘مودی سرکار اکھنڈ بھارت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ‘

385

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ محمد زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو بھرپورانداز میں اٹھائیں گے، مودی حکومت اکھنڈ بھارت کی پالیسی پرعمل پیراہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نےپالسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں مسئلہ کشمیر کوبھرپوراندازمیں اٹھائیں گے،بھارت کےاپنے چین وپاکستان سمیت تمام پڑوسیوں سے سرحدی تنازعات ہیں، مودی حکومت اکھنڈبھارت کی پالیسی پرعمل پیراہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 دن میں قابض بھارتی افواج نے 5معصوم کشمیریوں کوماورائےعدالت قتل کیا، پوری مقبوضہ وادی کو ایک جیل میں بدل دیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ عوام باقی دنیا سے کٹ چکے ہیں، بھارت کےتوسیع پسندانہ عزائم خطے کےامن کیلئےخطرہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نےمزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرانسانی فوجی محاصرے،کشمیریوں پرپابندیوں کوآج410دن ہوچکے ہیں، کشمیری جرنلسٹس بھارتی قابض افواج کے سرچ آپریشن اور مظالم کی کوریج کررہےہیں۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہےکہ جاسوس کیلیے وکیل باہر سے لایا جائے تاہم پاکستانی قانون کے مطابق ایسا ممکن نہیں، بھارت کو بتایا گیا ہے کہ کلبھوشن کو صرف پاکستانی وکیل ہی دیا جاسکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی جنرل اسمبلی اجلاس میں حصہ لیں گے۔