کے-الیکٹرک دو پاور پلانٹ بند کر دیے، لوڈشیڈنگ میں اضافہ

550

کراچی: کے-الیکٹرک نے گیس میں کمی کو جواز بناتے ہوئے دو پاور پلانٹ بند کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق کے-الیکٹرک نے بن قاسم پاور پلانٹ سے بھی بجلی کی پیداوار محدود کردی گئی۔

ترجمان کے-الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار میں کمی کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب ورسد میں فرق 600 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، شہر میں بجلی کی طلب 3000 میگاواٹ ہے۔

کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی علاقوں میں 6، لاسز والے علاقوں میں 12 گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیداوار میں کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کرنا مجبوری ہے۔