ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکاروں نے شہری کی پٹائی کردی

497

فرانس میں ریلوے اسٹیشن پر ایک برطانوی شہری کے ماسک نہ پہننے پر دو پولیس اہلکاروں نے اس کی پٹائی کردی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے برطانوی شہری کو اسٹیشن پر ماسک لگانے کو کہا لیکن اس نے انکار کردیا۔ پولیس نے شہری کو گرفتار کرنا چاہا مگر شہری مشتعل ہوگیا۔

پولیس اہلکاروں نے مشتعل شہری پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی۔ شہری کو زمین پر اُلٹا لیٹا دیا اور ہتھکڑی لگا کر گرفتار کرلیا۔

اسٹیشن پر موجود مسافروں نے واقعے کی ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈٰیا پر وائرل کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے گرفتار کرنے کے اس طریقہ کار کی مذمت کی۔

پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ برطانوی شہری نے پہلے ماسک پہننے سے انکار کیا پھر گرفتاری کے دوران ایک اہلکار کو قاقو سے زخمی کردیا۔ مشتعل شہری کو قابو کرنے کے لیے اہلکاروں نے پٹائی کی۔

مسافروں نے پولیس کے مؤقف کو چھوٹا قرار دے دیا۔ ایک مسافر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک اہلکار شہری پر تشدد کرتے وقت کہہ رہے تھا کہ “یہ تمہارا ملک نہیں، یہ فرانس ہے”۔