بیٹ مین کی واپسی، شوٹنگ شروع

483

میڈیا رپورٹس کےمطابق مشہور فلم ‘بیٹ مین’ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق اس ماہ کے شروع میں عملے کوکورونا مثبت آنے پر شوٹنگ روک دی گئی تھی اب مکمل  احتیاطی تیاریوں کے ساتھ دوبارہ  شروع کروادی گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے فلمی صنعت کو پہلے ہی بہت نقصان رہا ہے اور 3ماہ بعد شوٹنگ شروع ہونے پر امید نظر آئی تھی مگر کورونا کا شکار ہونے پر فلم کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔

تاہم وارنر برادرز اسٹوڈیو نے کورونا کا شکار ہونے والے شخص کا نام نہیں بتایا جبکہ شوٹنگ ملتوی ہونے کی وجہ سے فلم تاخیر سے سینیمہ گھروں کی زینت بنے گی۔

واضح رہے فلم ابتدائی طور پر جون2021 میں ریلیز ہونی تھی لیکن رواں سال کی ابتدا میں کورونا کی وجہ سے اس کی ریلیز کی تاریخ اکتوبر 2021 تک بڑھادی گئی تھی۔