ارجنٹائن لاک ڈاؤن: حکومت سے فوری طورپرمعاشی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ

552

بیونس آئرس: ارجنٹائن میں کورونا وبا کی وجہ سے لگی پابندیوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے رہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  ارجنٹائن دارالحکومت بیونس آئرس میں ہزاروں افراد نے کورونا کی وجہ سے لگی پابندیوں کے خلاف ریلی نکالی، احتجاج میں شریک افراد نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ انہیں کام پر جانے دیا جائے وہ گھروں میں رہ کر معاشی بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے ریلی میں ڈرم بجا کر اور گانے گا کر لوگوں کوتفریح بھی فراہم کی جبکہ ارجنٹائن میں اس وقت کورونا لاک ڈاؤن کے باعث 4لاکھ سے زائد افراد بے روز گار ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن کورونا سے متاثرہ ممالک میں دسویں نمبر پر ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 460 ہے جبکہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے جبکہ حکومت نے 20 مارچ کو ملک گیرلاک ڈاؤن کردیا تھا۔