یورپی منڈیوں تک رسائی، مانیٹرنگ مشن پاکستان کا دورہ کرے گا

449

یورپی یونین نے پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی یعنی جی ایس پی پلس درجہ دینے کیلیے مانیٹرنگ مشن رواں سال پاکستان کا دورہ کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس درجہ دینے کیلیے رواں سال  اکتوبر ، نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، مشن جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت پاکستان کے اقدامات کاجائزہ لے گا، جی ایس پی پلس اسکیم کے تحت 27 کنونشنز پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائےگا۔

واضح رہےکہ یورپی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کیلیے مانیٹرنگ مشن انسانی حقوق کی صورتحال سمیت خواتین اور بچوں کے حقوق پر پاکستانی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان جی ایس پی پلس اسکیم کے3 جائزوں میں کامیابی حاصل کرچکا ہے جبکہ چوتھے جائزے کیلئے کام شروع کردیاگیا۔