‘زیادتی کرنے والے کو سرعام پھانسی دی جائے گی’

424

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ زیادتی کرنےوالے کو سرعام پھانسی کی سزا دے کر عبرت کا نشان بنایاجائےگا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ بعض رکن بات کرتےہیں انسانی حقوق کی،بچوں اورخواتین سےزیادتی کرنیوالےدرندے ہیں اگر انسانی حقوق کی بات کرنی ہےتو پہلےمتاثرہ بچوں اور عورتوں کےحقوق کی بات کریں۔

اپوزیشن لیڈر نےکہا کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہ موٹروےبھی نوازشریف نےبنایا شہبازشریف کے اس بیان سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے، ساتھ بیٹھے لوگ ڈیسک بجارہےتھے،کوئی شرم ہوتی ہے حیا ہوتی ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ  بچوں سےزیادتی کے واقعات بڑھ رہےہیں متاثرین کی شناخت کوصیغہ راز میں رکھا جائےگا جب کہ زیادتی کرنےوالے کا پورا ڈیٹا رکارڈ بنایاجائےگا اگر پولیس فوری ایکشن نہیں لےگی تو اس پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کیاجائےگا۔