نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ سیکرٹری خارجہ کو ارسال

212

اسلام آباد( نمائندہ جسارت)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں اپیلوں پر سماعت کے دوران نواز شریف کی حاضری کے لیے جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تعمیل کے لیے سیکرٹری خارجہ کو ارسال کر دیے ہیں اور دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عدالتی احکامات کی روشنی میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو ارسال کیے۔سیکرٹری دفتر خارجہ کو کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور اس کے بعد دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔