انسداد تجاوزات کا کلین اینڈ گرین پروگرا م کے تحت آپریشن

307

لاہور (نمائندہ جسارت) کمشنر لاہور / ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پرکلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن ) محمد زبیر وٹوکی زیرنگرانی اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔دوران آپریشن راوی زون/داتا گنج بخش زون اور سمن آباد زون اسکواڈ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شادمان کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 3ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 8500روپے جرمانہ عائدکیا۔ شالا مار زون / واہگہ زون اورعزیز بھٹی زون اسکواڈ نے چونگی دوگیج، جوڑے پل ، برکی روڈکے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوںمیں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا ۔تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000روپے جرمانہ عائد کیا اور 21بینرز اتار دیے۔ گلبرگ زون /نشتر زون اورعلامہ اقبال زون اسکواڈ نے کاہنہ مین بازار، روحی نالہ ، گجومتہ کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 03ٹرکوں میںلاد کر اسٹورمیں جمع کروا دیا۔ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000روپے جرمانہ کیا اور 45 بینرز اتار دیے۔سینٹرل اسکواڈ ایم سی ایلنے ہربنس پورہ، مغلوپورہ، لال پل کے علاقہ سے عارضی تجاوزات کا سامان جن میں 10 کائونٹرز ، 15کرسیاں، 2میزیں اور5بنچزشامل ہیں، 03ٹرکوں میںلاد کر اسٹور میںجمع کروا دیا۔ اس طرح اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 11ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میںجمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 14500روپے جرمانہ عائد کیا۔