حیدرآباد :حیسکو مظالم او گندگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

215
حیدرآباد:پی ایس پی کے کارکنان حیسکو مظالم ،نکاسی آب اور سڑکوںکی ابتر صورتحال کیخلاف احتجاج کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، اضافی بلز ، بلدیہ اعلی حیدرآباد کی جانب سے عدم صفائی ، جگہ جگہ جمع گندے پانی کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پی ایس پی کے نائب صدر شبیر قائم خانی، ڈویژنل صدر ندیم قاضی ،رئیس بابر چانڈیو ، ریاست قائم خانی ودیگر نے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی کے سبب حیدرآبادکھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے، سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے برسات اور سیوریج کا گندا پانی تاحال گلی محلوں اور سڑکوں پر جمع ہےشہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔حیسکو افسران اور عملے کی چور بازاری کے باعث لوگ نہ صرف12سے 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کررہے بلکہ ٹرانسفارمر مرمت کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورے جارہے ہیں اور کئی دن روز تک بجلی نہ ہونے کے باعث معصوم بچے گرمی میں بلبلا رہے ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر حیسکو چیف و کرپٹ ملازمین نے قبلہ درست نہیں کیا تو عوام انہیں دفاتر میں نہیں بیٹھنے دینگے ۔ ہم نے کراچی بلدیہ و میئر کی کرپشن کے خلاف وائٹ پیپر شائع کیا جلد ہم حیدرآباد کے میئرو بلدیاتی نمائندوں کی کرپشن کے خلاف وائٹ پیپر لائینگے، حیسکو چیف کرپٹ ہیں اسی لیے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیںاگر مسائل جوںکے توںرہے تو عوام کے ساتھ ملکر حیسکو افسران اور دفاتر کا گھیراؤ کرینگے۔ مظاہرے میںتاجرو سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حیسکو کے خلاف عملی جدوجہد میں بھرپور تعاون کا یقین دلایامظاہرین نے حیسکو،واسا،منتخب نمائندوں کے خلاف نعرے بازی کی۔