چینی مہنگی فروخت کرنے پر کارروائی مجموعی طور پر 85 ہزار روپے جرمانہ عائد

449

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کی شکر کے زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی۔ اے سی سٹی محمد ابراہیم ارباب نے چینی کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے پر کاکا بیکری، حامد اسٹور،زین سپر اسٹورصدر، امیر اینڈ سنز،اے ایم برادرز اور فیملی سپر اسٹور پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سٹی تمام تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور قانون کارروائی سے بچیں۔