آئی ٹی ایکسپرٹ کی بازیابی کیلیے سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

121

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ماہرہ ساجد کیس میں آئی ٹی ایکسپرٹ ساجد محمود کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روزسماعت کے دوران درخواست گزار ماہرہ ساجد کی جانب سے وکیل حیدر امتیاز پیش ہوئے اور موقف اختیارکیاکہ ماہرہ ساجد کیس میں اس عدالت نے 4 ڈائرکشن دی تھیں۔ لاپتا شخص کی بازیابی، جے آئی ٹی رپورٹ کی عدالت میں جمع کرنا، ماہانہگھر کا خرچہ، متعلقہ افسران کو جرمانہ کیا گیا۔ عدالت نے سیکرٹری وزارتِ داخلہ سمیت دیگر تمام فریقین کو نوٹسز جاری جواب طلب کرلیا اور کہاکہ سیکرٹری داخلہ بتائیں کہ کون کون توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔