کینٹ پولیس نے جرائم پیشہ لالا رضوان کو دبوچ لیا

264

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اقدام قتل، پولیس مقابلوں،غیر قانونی اسلحہ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم لالا رضوان مغل کینٹ پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل،پولیسمقابلہ،غیر قانونی اسلحہ جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم لالا رضوان مغل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم لالا رضوان مغل کے خلاف حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات میں 10 سے زائد درج مقدمات درج ہیں ۔