بدین:انتظامیہ کی اناہلی، کئی علاقوںمیں تاحال برساتی پانی جمع

262

بدین(نمائندہ جسارت)انتظامیہ کی نااہلی و کرپشن کے باعث کئی علاقوں میں تاحال برساتی پانی جمع ہے ،سڑکوں ،تعلیمی اداروں سمیت گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، قبرستان بھی زیر آب آگیا، اقلیتی برادری نے لاش سمیت احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابقبدین میونسپل کمیٹی اور پبلک ہیلتھ کے افسران اور ملازمین کی نااہلی اور نکاسی آب کے نام پر بڑے پیمانے پر کرپشن کے باعث کئی کئی روز گزر جانے کے باوجود سڑکیں، تعلیمی ادارے، گلی اور محلے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ، آلودگی کے باعث زیرآب علاقوں کی فضا بدبودار ہو چکی ہے مچھر اور مکھیوں کی یلغار نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا کر رکھ دی ہے۔تعلیمی اداروںکی عمارتوں کے اطراف اور میدانوں میں پانی جمع ہونے کے باعث تدریسی عمل متاثر ہو گیا ہے ۔زیرآب آبادیوں کے مکین اپنے پیاروں کی میت بھی ڈوبی ہوئی گلیوں میں سے لے کر گزرنے پر مجبور ہیں جبکہ قبرستانوں کا حال بھی اس سے مختلف نہیں۔ گزشتہ روز پریس کلب محلہ کی اقلیتی برادری نے قبرستان میں برساتی پانی جمع ہونے کیخلاف لاش سمیت میونسپل کمیٹی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔