مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کو اجاگر کیا جائے،صدر عارف علوی

233
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آسٹریا میں پاکستانی سفیر آفتاب احمد کھوکھر ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اور اقلیتی گروہوں کے خلاف دہشت گردی کا راج مسلط کیا ہوا ہے۔آسٹریا اور سویڈ ن کیلیے نامزد سفرا بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کریں۔پاکستان ہری پور میں انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ
ٹیکنالوجی کے قیام میں آسٹریا کے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔پاکستان سویڈن کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں سویڈن کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو آسٹریا میں نامزد پاکستانی سفیرآفتاب احمد کھوکھر اور سویڈن میں نامزد پاکستانی سفیر ظہور احمد سے الگ الگ ملاقات کے دوران کیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ نامزد سفرا بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی سکیورٹی فورسز کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کریں،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اور اقلیتی گروہوں کے خلاف دہشت گردی کا راج مسلط کیا ہوا ہے۔