سرفراز سمیت سندھ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

192

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کپتان سرفراز احمد سمیت سندھ کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے۔ 30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ڈومیسٹک سیزن کے لیے انہوں نے پیر کو ذاتی حیثیت میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرائے تھے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے سندھ ٹیم کراچی سے لاہور روآنہ، اگلے روز مرید کے کنٹری کلب میں پی سی بی کے تحت دوسرا کوویڈ19 ٹیسٹ طے ہے۔بعدازاں ٹیم کل ملتان پہنچ کر خود کوبائیو سیکور ماحول میں محصور کرلے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہورہی ہے تاہم خدشات ابھی بھی برقرار ہیں کیونکہ احتیاط نہ برتنے پر یہ وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے۔