دن ڈے رینکنگ ، بابر اعظم کی پوزیشن بر قرار ، عامر کی تنزلی

185

 

دبئی ( جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ پاکستان کے ون ڈے کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارت ہی کے روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ10 بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کے سوا کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ امام الحق 11 ویں اور فخر زمان 15 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا اور بھارت کے جسپریت بمراہ کا دوسرا نمبر ہے جب کہ ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے کرس ووکس 7ویں سے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔پاکستان کے محمد عامر ایک درجہ تنزلی کے بعد 7ویں نمبر پر آ گئے۔آل رائونڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا جب کہ انگلینڈ کے کرس ووکس دوسرے نمبر پر آ گئے ۔ آل رائونڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔