کوویڈ ٹیسٹنگ، آج 103کھلاڑی سینٹرل اسٹیشنزمیں طلب

265

لاہو(جسارت نیوز)پی سی بی نے6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ الیون اسکواڈز کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعدکُل 103 کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو سینٹرل اسٹیشنز میں طلب کرلیا ۔ ان تمام افراد کے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔اب ان 103 افرادکی دوسری کوویڈ19 ٹیسٹنگ آج پی سی بی میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی ان کی ٹیم کے لیے مقررہ سینٹرل اسٹیشنز پر ہوگی۔ سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا، ناردرن اور سدرن پنجاب کے لیے رماداہوٹل ملتان جبکہ بلوچستان اور سندھ کے لیے مریدکے کنٹری کلب لاہور کو سینٹرل اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔اس دوران اسکواڈز میں شامل ہر فرد کو علیحدہ علیحدہ کمروں میں رہائش دی جائے گی۔ان اسکواڈز میں شامل ایک فرد کا کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہیں آئند5 روز کے لیے اپنی رہائشگاہ میں سیلف آئسولیٹ کردیا گیا ہے،جس کے بعد ان کاایک اور کوویڈ19 ٹیسٹ ہوگا۔اس ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں انہیں دوسرے ٹیسٹ کے لیے سینٹرل اسٹیشن طلب کیا جائے گا۔دورہ انگلینڈ سے وطن واپس پہنچنے والے قومی کرکٹرز کو اپنے پہلے کوویڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ 22 ستمبرکو پی سی بی کے شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کو جمع کرانا ہوگی۔