’’حقوق کراچی مارچ‘‘ کے سلسلے میں آج شہر بھر میں مظاہرے ہونگے

229

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت شہر کے گمبھیر مسائل کے حل اور کراچی کے جائز، قانونی وآئینی حقوق کے حصول کے لیے جاری حقوق کراچی تحریک اور 27ستمبر کو شاہراہ قائدین پر ہونے والے ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ کے سلسلے میں آج شہر بھر میں اہم پبلک مقامات اور مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوں گے، مظاہروں کے ذریعے عوام کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ 1:45بجے دن نعمان مسجد لسبیلہ چوک پر ہوگا جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے۔