شراب لائسنس کیس: سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل گرفتار

234

لاہور (نمائندہ جسارت)قومی احتساب بیورو لاہورنے شراب کے غیر قانونی لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو گرفتار کر لیا ،خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے وزیراعلیٰ کیخلاف اہم گواہ بننے کے لیے نیب میں درخواست داخل کی تھی۔ اس کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی نیب میں پیش ہوچکے ہیں۔نیب کے مطابق تمام دستاویزی ثبوتوں میں لائسنس اجرا کی اجازت پر اکرم اشرف گوندل کے دستخط موجود ہیں جبکہ وزیر اعلی عثمان بزدار اور سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی کے دستخط کسی بھی سرکاری دستاویز پر موجود نہیں ہیں۔