اکانوے ارب روپے مالیت کی 6 میٹرک ٹن منشیات کیمیکل پکڑا گیا

369

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کسٹم ماڈل کلکٹریٹ پریونٹو کی اطلاع پر آئس نامی منشیات( میتھا فیٹا مائن ) کی تیاری میں استعما ل ہونے والا کیمیکل آئیوڈین کی 6میٹرک ٹن مقدار ضبط کر لی گئی ،منشیات کی عامی مالیت 546ملین امریکی ڈالر یا 91ارب پاکستانی روپے بنتی ہے، اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات وجرائم یو این او ڈی سی ( UNODC) ، منشیا ت کی روک تھام اور امریکی ادارہ برائے انسداد وجرائم نے پاکستان کسٹمز کی پیشہ ورانہ مہارت اور کلیدی کرادار تسلیم کرتے ہوئے انتہائی قابل تعریف کرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پریونٹو نے افغانستان کسٹمزکے تعاون سے پورٹ کنٹرول یونٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات سے درآمد شدہ کھیپ کراچی پہنچی جو کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت افغان ڈارائی پورٹ منتقل کی گئی ، شپمنٹ منٹ کراچی سے سڑک کے راستے طورخم بارڈر تک پہنچائے جانے کے دوران خفیہ نگرانی کی گئی۔اس کی تمام معلومات عالمی ادارہ برائے انسداد منشیات وجرائم ،اور امریکی حکومت ادارہ برائے انسداد منشیات وجرائم کو فراہم کی گئی،پاکستان کسٹمز ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اور افغان اتھارٹی کو اعتماد میں لے کر 14 ستمبر کو افغانستان میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔مشترکا کارروائی کے دوران مذکورہ کھیپ کو تحویل میں لے لیا گیا ، 6ٹن آئیوڈین کے استعمال سے تقریبا4.5ٹن آئس نامی منشیات ( میتھا فیٹا مائن ) کو کشید کیا جانا تھا ، جس کے نتیجے میں عالمی اداروں کے اندازے کے مطابق بنے والی منشیات کی بین الاقوامی مالیت 546ملین امریکی ڈالر یا 91 ار ب پاکستانی روپے بنتی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی خطیر رقم جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں میں جانے سے محفوظ رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اس کارروائی کو ایف اے ٹی ایف ( FATF)کے ساتھ مکمل تعاون کی بہترین مثا ل قرار دیاجا رہا ہے۔