سراج الحق کی جاپان کے نئے وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

148

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جاپان کے نئے وزیراعظم یوشی ہادے سوگا کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا پیغام ارسال کیاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں جاپان تعمیر و ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا ۔سراج الحق نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان اور جاپان ، حکومت اور عوام کی سطح پر دوستی کے گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔