پی آئی اے کا سعودی عرب کے لیے فضائی آپریشن بحال

224

لاہور (آن لائن) قومی ائرلائن پی آئی اے نے سعودی عرب کے حوالے سے سفری پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی اے سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 23 پروازیں چلائے گی۔ پی آئی اے نے 30 ستمبر تک سعودی عرب کیلیے 28 پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور سعودی عرب جانے والے مسافروں کو پابند کیا ہے کہ وہ سفر پر روانگی سے 48 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہونگے۔