کرپٹ عناصرسے حاصل رقم تعلیم پر لگانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

173

ہری پور(خبرایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر سے حاصل رقم تعلیم پر لگانا چاہتے ہیں۔جمعرات کو پاک آسٹریا فیگوچ شول انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر کہ غلط ہے کہ مغرب ہی ترقی کرسکتا ہے ہم نہیں، انگریزکی غلامی کا ذہن اور سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا، ہم کیوں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہم کاپی کرتے ہیں، انگریز سائنسدان بن سکتے ہیں ہمارے لوگ کیوں نہیں، ہمیں اپنے ذہنوں کو آزاد کر کے ترقی کا راستہ اپنانا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم خود مختار لوگ ہیں اور خود کچھ کرنے کاعزم رکھتے ہیں، پاکستان میں نوجوانوں کی شرح زیادہ ہے اور ترقی بھی ممکن ہے، بدقسمتی سے ماضی میں تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، اگر تعلیم کے شعبے پرتوجہ دیتے تو کہاں سے کہاں ہوتے،جتنا تعلیم پر خرچ کریں گے اتنا ہمارے بچوں کا فائدہ ہو گا، بگ ڈیٹا،آرٹیفشلز انٹیلی جنس اور دیگر ٹیکنالوجی سے مدد لینی چاہیے، خیبرپختونخوا حکومت نے پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر سرمایہ کاری کی۔وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ اپنے کارناموں کی تعریف کے بجائے انسان کو مزید کام پرتوجہ دینی چاہیے، کمیونزم قوموں کے لیے تباہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہہم نے پہلا سال معیشت کو بہترکرنے میں گزارا اوردوسرا کورونا سے نمٹنے میں، چین نے ہر معاملے میں پاکستان کی مدد کی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معاملے میں بھی چین نے معاونت کی۔