ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں مزید 13 تعلیمی ادارے بند

592

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے حفاظتی انتظامات پر عمل درآمد نہ کرنے باعث ملک بھر میں مزید13 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے جبکہ سیل تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں 13 تعلیمی ادارے بند کردیے،  بند کئے جانے والے تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 10 اور سندھ 3 ادارے شامل ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 35 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ جان لیوا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر وبا تعلیمی اداروں میں پھیلینے کے پیش نظر پابندی لگائی گئی۔

واضح رہے بارشوں کے بعد پانی جمع ہونے کی شکایات پر صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے  ہنگامی دورے جاری ہیں جبکہ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات پرعمل نہ کرنے پر ادارے سیل کئے گئے ہیں اور  انتظامیہ پانی کی نکاسی کیلئے کوشاں ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 408 ہوگئی جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہوگئی۔