چینی کمپنی جو مودی سمیت کئی بھارتی عہدیداروں پر نظر رکھی ہوئی ہے

143

نئی دہلی: چینی کمپنی زینہوا ڈیٹا انفارمیشن ٹکنالوجی لمیٹڈ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی بھارتی عہدیداروں اور سیاسی اہم شخصیات کی معلومات کو جمع کر رہی ہے۔

بھارتی نیوز ایجنسی انڈین ایکسپریس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق زینہا کمپنی 10 ہزار سے زائد لوگوں جن میں ملک کی اہم شخصیات جیسے صحافی، سائسدان، ججز، ایکٹرز اور سیاسی لیڈران شامل ہیں اور متعدد بھارتی تنظیموں پر نظر رکھ رہی ہے۔

زینہوا کمپنی چینی گورنمنٹ اور فوج کے ساتھ منسلک ہے جو کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور مختلف نوعیت کی ڈیٹا تکنیکوں کا استعمال کرتی ہے جس کی مدد سے وہ اپنے ٹارگٹ کی تمام انفاڑمیشن جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعلقہ شخص نے درج کی ہوں گی، اکٹھا کرتی ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق چینی کمپنی کی جانب سے نظر رکھے جانے والے افراد میں نریندر مودی، کانگریسی صدر سونیا گاندھی اور بھارتی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں۔