نریندر مودی کی سالگرہ پر ملک بھر میں یومِ بےروزگاری کا اہتمام

333

نئی دہلی: گانگریسی رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ آخر کب تک حکومت روزگار دینے سے پیچھے ہٹے گی؟ سرکار اگر ایسے ہی چلتی رہی تو عوام سرکار ہی بدل دیںگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر بھارت میں قومی بےروزگاری کا دن منایا گیا جس میں کانگریس، طلبہ اور متعدد تنظیموں نے مودی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا۔

مظاہریں نے مطالبہ کیا سرکار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے سے متعلق ٹھوس اقدامات کرے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ روزگار کا مطلب، عزت واحترام دینا ہے۔ حکومت ملک کے نوجوانوں کو یہ عزت کب دے گی؟، یہی وجہ ہے کہ ملک کے نوجوان آج قومی بے روزگاری کا دن منانے پر مجبور ہیں۔