کیمپ ڈیوڈ معاہدہ: خفیہ دستاویزات جاری

1153

قاہرہ: مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اسرائیل اور مصر کےدرمیان ہونے والے کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی خفیہ دستاویزات جاری کردیں۔

معاہدے کے تحت اسرائیل نے 1967 کی سرحدی حد بندی کا احترام کرتے ہوئے فلسطین کے مقبوضہ علاقے خالی کرنے تھے اور نئی یہودی بستیوں کا قیام روکنا تھا،فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کا کنٹرول حاصل ہونا تھا اور مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا تھا۔

President Anwar Sadat of Egypt (L), President Jimmy Carter (C) and Israeli Prime Minister Menachem Begin sign two agreements providing for negotiation of a full Middle East peace treaty within three months in a ceremony in the east room of the White House on September 17, 1978. File Photo by Darryl Heikes/UPI

کیمپ ڈیوڈ کے خفیہ مذاکرات 12 روز تک امریکا کی ریاست میری لینڈ میں جاری رہےتھے۔

اسرائیلی وزیر اعظم میناکم بیجن اور مصر کے صدر انور سادات نے کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر دستخط کیے تھے، ان مذاکرات میں اس وقت کے امریکی صدر جمی کارٹر بھی شریک رہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے کبھی بھی کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا، معاہدے کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے کئی علاقوں پر غیر قانونی قبضہ کیا اور یہاں نئی یہودی بستیاں قائم کیں جبکہ مشرقی یروشلم پر قبضہ بھی کرلیا۔

واضح رہے کہ معاہدے کے بارے میں بتانے کا مقصد موجودہ متحدہ عرب امارات ، بحرین اور  اسرائیل کے مابین نام نہاد امن معاہدہ ہے ،جس میں امریکا ماضی کی طرح صلح کی میز سجا رہا ہے ۔