یونانی جزیرے پر ایک اور مہاجر کیمپ کے قریب آتشزدگی

216
جزیرہ ساموس: فائر بریگیڈ کا عملہ مہاجر کیمپ کے قریب جنگل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونانی جزیرے ساموس کے مہاجر کیمپ کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ خبررساں اداروں کے مطابق فائر بریگیڈ نے بڑی حد تک آگ پر قابو پا لیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ کیمپ کو خطرہ نہیں ہے۔ رپورٹوں کے مطابق پولیس نے آتش زدگی کے شبہے میں کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ساموس پر واقع فیتھی پناہ گزین کیمپ میں تقریباً 4 ہزار 600 تارکین وطن مقیم ہیں، جب کہ اس کیمپ میں صرف 650 مہاجرین کی گنجایش ہے۔ ابھی کچھ روز قبل ہی یونانی جزیرے لیسبوس پر واقع موریا پناہ گزین کیمپ ایک بڑی آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔