ہمیں بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، عمر ایوب

512

ہمارے توانائی کے شعبے کی مشینری زائدالمیعاد ہوچکی ہے، موجودہ حکومت 2046 تک کا پاور پلان بنا رہی ہے ،وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا تقریب سے خطاب

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توا نائی عمر ایوب نے متبادل توانائی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے توانائی کے شعبے کی مشینری زائدالمیعاد ہوچکی ہے، ہمیں بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام رکاوٹیں کھڑی کرنا نہیں سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے،نجی شعبہ ہمیں تجاویز دے پاور سیکٹر کو کیسے فروغ دینا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا حکم ہے کہ پاور مارکیٹ کو وسعت دینی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت 2046 تک کا پاور پلان بنا رہی ہے، اس عرصہ میں 60 فیصدتوانائی متبادل ذرائع سے حاصل کی جائے گی، ہمارا سالانہ فیول امپورٹ بل درآمد 16ارب ڈالر ہے۔ وفاقی وزیر عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے سرمایہ بیرون ممالک جاتا رہا ہے۔