‘چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس غیر قانونی ہے’

473

واشنگٹن: عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی تنازعے میں امریکا کی طرف سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس یا محصولات عائد کرنے کا عمل غیر قانونی ہے۔

عالمی تجارتی تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکا نے سال 2018 میں چین کی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے حجم کا اضافی ٹیکس عائد کیا تھا جو عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ڈبلیو ٹی او نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے مناسب طور پر اس کی وضاحت نہیں کی کہ اس نے چین سے درآمد ہونے والی بعض مصنوعات کو ملک میں داخل ہونے سے کیوں روک دیا۔

دوسری جانب امریکانے یہ موقف اپنایا تھا کہ واشنگٹن حکومت نے چینی مصنوعات پر پابندی کی وجہ یہ بتائی تھی کہ یہ مصنوعات چین کے علاقے سنکیانگ میں’جبری مشقت’ کے ذریعے تیار کی گئی ہیں اور یہ کہ چین کا یہ اقدام ‘غلامی کی جدید شکل’ ہے۔