جانوروں کا شکار کرنے والے ہوجائیں ہوشیار، نیا قانون لاگو ہوگیا

778

کراچی: صوبہ سندھ میں جنگلی حیات کا بغیر لائسنس شکار کرنے والے افراد ہوجائیں ہوشیار۔ کیونکہ شندھ میں نیا قانون لاگو ہوگیا ہے۔

نجی نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسمائیل نے جنگلی حیات کے تحفظ کے نئے قانون 2020 پر دستخط کر دیے۔

نئے قانون کے تحت بغیر لائسنس شکار کرنے والے اور سوشل میڈیا پر اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

جنگلی حیات سے متعلق نئے قانون میں سائبر کرائم کے تحت مقدمات کی دفعات شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر نمائش کرنے والے کے خلاف سندھ کا وائلڈ لائف محکمہ سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرے گا۔