غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا برا حال کردیا

459

کراچی میں گرمی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی طرف سے کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شہر کے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3 سے 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے جبکہ پہلے سے لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں بجلی جانے کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کے سپلائی مسائل کی وجہ بنی ہے، کے الیکٹرک کو گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اچانک لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی سے عوام بلبلا گئی ہے جبکہ کے الیکٹرک نے گیس کی فراہمی اور گرمی کو جواز بناکر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رسد اور طلب میں بڑھتے ہوئے فرق کے باعث لوڈ مینجمنٹ کے تحت لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ  شہر بھر میں کسی قسم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی اور مگر کچھ مستثنیٰ علاقوں میں عارضی لوڈمینجمنٹ کے تحت لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔