لائسنسز کی تحقیقات مکمل ، 262 پائلٹس میں سے 180 پائلٹس کلیئر قرار

465

مشکوک لائسنس کی تحقیقات میں 262 پائلٹس میں سے180پائلٹس کے لائسنس کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے ، پی آئی اے کے 141پائلٹس میں سے 18 پائلٹس کے لائسنس جعلی نکلے۔

تفصیلات کے مطابق پائلٹس کے مشکوک لائسنس کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں ہیں، ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 262 پائلٹس میں سے180پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار دیئے گئے ہیں ، صرف 82پائلٹس کے لائسنس میں جعل سازی ثابت ہو ئی۔

ذرائع کے مطابق 50پائلٹس کے لائسنس کے کمپیوٹر امتحان میںدھوکہ دہی پکڑی گئی جبکہ 32پائلٹس کے اے ٹی پی ایل لائسنس جعلی نکلے، جعلی لائسنس پر28پائلٹس کے لائسنس پہلےہی منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعدمزید 22 پائلٹس کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔